مشال یوسفزئی عہدے سے ڈی نوٹیفائی، سوشل ویلفیئر کا قلمدان کس کو سونپا گیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکی مشیرمشال اعظم یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے جبکہ ان کا سوشل ویلفیئرو سماجی بہبود کا قلمدان قاسم علی شاہ کو سونپ دیا گیا ہے۔
بدھ کو گورنر خیبر پختونخوا آفس کے پریس سیکرٹری کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مشال اعظم یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنیکی سمری پردستخط کر دیے ہیں۔
گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کیے جانے کے بعد مشال اعظم یوسفزئی کو بطور مشیرعہدے سے باضابطہ طور پر ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔ گورنرکی منظوری اوردستخط کے بعد سمری واپس بجھوا دی ہے۔
ادھر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیرصحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان واپس لے لیا ہے اور اس کی جگہ انہیں سوشل ویلفیئراورسماجی بہبود کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
کے پی کے حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قاسم علی شاہ کو سوشل ویلفیئراورسماجی بہبود کا قلمدان سونپا گیا ہے، یہ شعبہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی کے پاس تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب سوشل ویلفیئرو سماجی بہبود کا قلمدان سابق وزیر صحت قاسم علی شاہ کو سونپا جا رہا ہے، ان سے وزارت صحت کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے، تاہم نوٹیفکیشن میں نئے وزیر صحت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی کابینہ کے ارکان مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت کے بھائی خالد مروت کی شکایات سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد عمران خان نے دونوں ارکان کو کابینہ میں رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو دے دیا ہے۔

Recent Posts

آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…

21 mins ago

سموگ کی صورتحال ، وزیر تعلیم نے سکولوں کی بندش کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…

25 mins ago

کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…

28 mins ago

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

31 mins ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

35 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

41 mins ago