جیکب آباد: خاتون پولیو ورکر سے مبینہ زیادتی، ملزمان تاحال مفرور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیکب آباد کے ایک گاؤں میں پولیو ٹیم کی ایک خاتون ہیلتھ ورکر سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے اور پولیس ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔
چیف سیکریٹری سندھ نے لاڑکانہ کے کمشنر اور ڈی آئی جی سے مذکورہ واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیو ورکرز کو ہر صورت تحفظ فراہم کرنے اور ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ظہور مری کے مطابق خاتون شادی شدہ ہیں اور ان کے جسم پرزخم کے نشانات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے پہلے خاتون کا موبائل فون چھینا اور پھر انہیں مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ظہورمری کا کہنا ہے کہ ہم پولیوٹیم کا سیکیورٹی پلان کرتےہیں اور ایسا واقعہ پہلے کبھی پیش نہیں آیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیوٹیم کے سربراہ نے پولیوکنٹرول روم پرٹیم کےاغوا کی اطلاع دی جس پر میں پولیس کےساتھ وہاں پہنچا توملزمان پولیس خاتون اورٹیم کوچھوڑکرفرار ہوچکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون پولیس کو کوئی بیان نہیں دے رہی ہیں اس لیے ان کا میڈیکل کروایا گیا ہے اور رپورٹ کا انتظارہے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

6 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

10 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

19 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

29 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

52 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

60 mins ago