اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ ہفتے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہر قسم کا رابطہ ختم کردیں۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کو صرف اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ رابطے کی ہدایات دی تھیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے اسٹریٹیجی کمیٹی کو یہ پیغام دیا تھا کہ کسی رہنما کا بھی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پارٹی یا ذاتی سطح پر رابطہ ہے تو وہ ختم کردیا جائے۔
عمران خان کی جانب سے اس سخت مؤقف کی وجہ مذاکرات کی دعوت کے باوجود معاملات حل نہ ہونا اور بار بار یقین دہانیوں کے باوجود اس سے پیچھے ہٹنا بتایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے سے پہلے بھی پارٹی رہنماؤں کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ختم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…