نقاب پوش افراد کاحملہ ناقابل برداشت ، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئےکسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، محمود اچکزئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نقاب پوش افراد پارلیمنٹ پر حملہ آور ہوں یہ ناقابل برداشت ہے، آئین کی بالادستی کے لیے آپ جہاں تک جائیں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کی باتوں کو بہانہ بنا کر پارلیمنٹ پر حملہ آور ہونا ناقابل قبول ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جلسے میں جو بھی غلط ہوا اس کا مطلب یہ نہیں کہ پارلیمان پر حملہ ہو جائے، پارلیمان کی بالادستی، اداروں کو دائرہ میں رکھنے کے لیے آپ جو بھی کریں گے ہم اس پر آپ کے ساتھ ہیں۔ ایوان میں بڑی اچھی باتیں ہوئیں، ریکارڈ پر آگئی ہیں، ایوان میں بڑا اچھا ماحول ہے، اللّٰہ نظر بد سے بچائے، دوستوں نے ایمانداری سے باتیں کیں، لیکن جس انداز سے ہوئیں وہ ٹھیک نہیں۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے آپ کو حلفاً یقین دلاتے ہیں کہ آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کو طاقتور بنانے اور ہر ادارے کو آئین کے دائرے میں رکھنے کے لیے جس حد تک آپ جائیں گے آپ کے ساتھ ہیں۔کسی بھی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Recent Posts

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

7 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

13 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

27 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

36 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

42 mins ago

سروسز چیفس کی مدت 5 سال،سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 ہو گئی، قائم مقام صدر نے بل پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…

48 mins ago