بلوچستان میں 30 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہونے کا انکشاف


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں شروع دن سے تعلیم کا بحران رہا ہے وقت گزرنے کے ساتھ بہتری کے بجائے تعلیم پسماندگی کا شکار ہوتا جارہا ہے وزارت منصوبہ بندی کی جاری کردہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پلاننگ رپورٹ میں بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے مزید انکشافات ہوئے ہیں اس رپورٹ میں واضح ہے ضلع گوادر صوبے میں تعلیمی حوالے سے پہلے نمبر پر ہے جبکہ یہی ضلع ملکی رینکنگ میں 67 واں نمبر پر ہے یعنی ملک کے پہلے 60 اضلاع میں بلوچستان کا ایک ضلع بھی شامل نہیں ہے۔ انفرا اسٹرکچر،انتظامیہ سمیت تعلیمی سرگرمیوں میں پاکستان کا کمزرو ترین اضلاع بلوچستان کے ہیں اس طرح کتابیں، اساتذہ، بلڈنگ ودیگر سہولیات سے محروم اسکولوں میں بلوچستان کے سب سے زیادہ اسکول ہیں مجموعی طور پر بھی بلوچستان کے اسکول ہر حوالے سے پسماندگی کا شکار ہیں جو اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے بلوچستان میں دور دراز علاقوں تعلیمی پسماندگی کے بہت سے واضح اور اعلی مثال قائم ہیں مگر صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں بھی صورتحال ابتر ہیں کوئٹہ میں بلوچستان سیکٹریٹ سے تقریبا پانچ کلو میٹر کے فاصلے پر نیو کاہان میں ایک ایسا محلہ بھی ہے جہاں اسکول نہ ہونے سے بمشکل 10 فیصد بچے تعلیم حاصل کررہے ہوں اور یہ دس فیصد بچے کئی کلو میٹر دور پیدل کرکے اسکول پہنچتے ہیں یہ علاقہ مری قبائل پر مشتمل ہے جو 1990 کی دہائی میں ہجرت کرکے یہاں آباد ہوئے تھے حکومت نے انہیں زمین تو فراہم کی مگر آج دن تک کسی سرکاری اسکول کی منظوری نہ دے سکی یہاں کے رہائشی نوجوان ضیا کا کہنا ہے “مجھے تعلیم کا کافی شوق تھا میرے والدین مجھے پڑھ لکھ کر ایک سرکاری افسر دیکھنے کا خواہش رکھتے تھے اور میرے والدین کی یہ خواہش ایک خواب بن کر ادھورا رہ گیا میں کبھی تعلیم حاصل نہ کرسکا۔”.ماہرین تعلیم بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کے مختلف وجوہات بتاتے ہیں جن میں ایک خاص وجہ اساتذہ کی شدید کمی بھی ہے بلوچستان ایجوکیشن منیجمنٹ انفارمیشن کے مطابق صوبے کے اسکولوں 10 لاکھ سے زائد زیر تعلیم طلبہ کے لیے 52 ہزار اساتذہ موجود ہیں جبکہ 18 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں 2019 سے ایک بھی اساتذہ کی تعیناتی ممکن نہ ہوسکا ہے 9 ہزار مشتہر اسامیاں کے لیے ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے تاہم عدالت کے حکم کے باوجود ان کی تعیناتی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور اس وقت 30 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں جبکہ اسکولوں میں صرف 43 فیصد سہولیات دستیاب ہیں۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

7 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

19 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

25 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

29 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago