سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد صالح ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی محتسب بلوچستان نزر محمد بلوچ نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان محمد صالح ناصر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ یاد رہے کہ صوبائی محتسب نے محکمہ تعلیم کے خلاف مختلف شکایات پر میرٹ کے مطابق فیصلے سناتے ہوے احکامات جاری کئے لیکن محکمہ تعلیم نے ان پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا۔ جس پر صوبائی محتسب نے بارہاں سیکرٹری تعلیم کو احکامات پر عمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی۔ لیکن سیکرٹری تعلیم کی طرف سے یقین دہانی کرانے کے باوجود کوئی خاطر خواہ جواب موصول نہیں ہوسکا۔ اور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔ لیکن اسکے باوجود سیکرٹری تعلیم نے کوئی کاروائی نہیں کی اور نہ عمل درآمد کے حوالے سے کوئی رپورٹ پیش کیا۔ بعد ازاں صوبائی محتسب نے سیکرٹری تعلیم بلوچستان کے نامناسب رویہ پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوے انھیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کرکے 24-09-2024 کو عمل درآمد رپورٹ کے ساتھ پیش ہونے کا حکم جاری کردیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

4 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

6 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

14 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

17 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

19 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

19 mins ago