پرویز ملک کے انتقال کے بعد این اے 133 کی نشست خالی! مسلم لیگ (ن) کسے ٹکٹ دینے جا رہی ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ) ن لیگ کے سینئر رہنما ملک پرویز کی وفات کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے 133 خالی ہو گئی اور ضمنی انتخاب سے متعلق بات چیت بھی شروع ہوگئی ہے اور ٹکٹ حاصل کرنے کے امیدواروں کے نام آنے لگے ہیں ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن سیٹ ملک پرویز کے اہل خانہ میں رکھنے پر مشاورت ہو گی ، ملک پرویز کے گھر سے نام نہ آنے پر ٹکٹ کسی اور کو ملے گی ۔ این اے 133 کے ٹکٹ کے امیدواروں میں پرویز رشید اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی شامل ہو گئے ہیں جبکہ بیگم شائستہ پرویز کو جنرل سیٹ پر اسمبلی میں لائے جانے کا بھی امکان ہے ۔

ان کے علاوہ ن لیگ کے مہر اشتیاق ، خواجہ حسان، حافظ نعمان اور مبشر جاوید بھی ٹکٹ کے خواہاں ہیں ، ن لیگ چند روز میں این اے 133 پر کمیٹی تشکیل دے گی اور ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ این اے 133 ملک پرویز کی وفات سے خالی ہوئی تھی ۔

Recent Posts

پنجگور، موبائل ڈیٹا گزشتہ ڈھائی سال سے بند

پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…

7 mins ago

بلوچستان کے حالات فیصلہ ساز قوتوں کے خلط اقدامات کی وجہ سے خراب ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…

13 mins ago

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

24 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

39 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

53 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

1 hour ago