لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی ، بلوچ وائس فار جسٹس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آواران سے لاپتہ دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے مہم کا اعلان بلوچ وائس فار جسٹس کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آواران سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے دلجان بلوچ کی بازیابی کے لیے 13 ستمبر کو رات 8 بجے سے 12 بجے تک ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مہم چلائی جائے گی۔دلجان بلوچ والد اللہ بخش کو 12 جون 2024 کو آواران کے علاقے تیرتج سے پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کیا تھا، اور تب سے ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ اس پریشان کن صورتحال کے پیش نظر، بلوچ وائس فار جسٹس نے تمام انسان دوست افراد، سیاسی کارکنوں، صحافیوں، طلباء، وکلاء اور زندگی کے دیگر تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم میں حصہ لے کر دلجان بلوچ کے خاندان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔مہم کا مقصد دلجان بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف آواز اٹھانا اور ان کی بازیابی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

40 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

54 mins ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

1 hour ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago