کوہلو،مواصلات و تعمیرات کا ایکسین عرصہ درازسے غیر حاضر، محکمہ کلرک کے حوالے


کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا ایکسین عرصہ دراز ضلع سے غائب ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں روڈ قولی نظروں سے اوجھل ہیں سڑکوں کی دیکھ بحال کے لیے کوئی عملہ موجود نہیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایکسین مواصلات و تعمیرات عرصہ دراز سے اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں محکمے کو ایک کلرک ہی چلا رہا ہے سڑکیں خستہ حالی کا شکار بنتے جا رہے ہیں کئی سالوں سے روڈ قولی دوربین سے ڈھونڈے سے بھی نہیں ملیں گے محکمہ کے ایک کلرک کے مطابق کئی روڈ قولیوں کے تنخواہیں بند کر دئیے گئے ہیں اور کئی کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے لیکن ذرائعِ کا دعویٰ ہے کہ سیکڑوں کی تعداد میں ضلع بھر میں روڈ قولی تعینات ہیں لیکن چند ایک کا ذاتی بغض پر تنخواہیں بند کی ہیں باقی تمام روڈ قولی گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں لیکن سڑکوں کو جھاڑیوں نے اپنے لپیٹ میں لے رکھے ہیں اور زیادہ تر سڑکوں کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کے شکار بن گئے ہیں کروڑوں روپے مالیت کے سڑکیں ضائع ہو چکے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے رکن صوبائی اسمبلی نواب جنگیز مری اور ڈپٹی کمشنر کوہلو عقیل احمد بلوچ سے اپیل کی کہ فوری طور پر فرض میں غفلت برتنے والے ایکسین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر روڈ قولیوں کو سڑکوں کے دیکھ بھال کے لئے پابند بنائیے جائیں۔

Recent Posts

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

2 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

2 hours ago

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے باتیں کم اور کام زیادہ ہونا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری

عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…

2 hours ago

اسموگ؛ پنجاب میں 17 نومبر تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ

یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…

3 hours ago

توشہ خانہ؛ نیب کی عمران اور بشریٰ کی سزا کالعدم ،کیس ریمانڈ بیک کرنے کی استدعا

میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…

3 hours ago

ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص وسائل عوام کے ٹیکسز کا پیسہ ہے ، جن کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…

3 hours ago