کوئٹہ میں ناکارہ اورخستہ حال بسوں کے پرمٹ منسوخ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر کوئٹہ شہر میں ناکارہ،پرانی بسوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد کی سربراہی میں آر ٹی اے اورٹریفک پولیس کے عملے نے سرینا چوک اور دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7ناکارہ اور کینسل شدہ بسیں بند کردیں جبکہ اس موقع پر متعدد بسوں کی کنڈیشن کا معائنہ کیا گیا ۔سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی ہدایت پر شہر میں ناکارہ،خستہ حال، پرانی اور جن کے پرمٹ منسوخ کئے جاچکے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔اس کارروائی کا مقصد شہر میں پبلک نقل و حمل کو بہتر بنانا، مسافروں کے لیے موجود سہولت کو یقینی بنانا اور آلودگی و ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ہے۔دوسری جانب خستہ حال ،ناکارہ اور خراب کنڈیشن پر متعدد بسوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے ہیں اس کے باوجود بسیں روٹ پر چل رہی ہیں ان کے خلاف کارروائی ضروری تھی۔انہوں نے کہاکہ ناکارہ بسوں کو ضبط اور بس مالکان کو جرمانہ کیاجائے گا تاکہ وہ اپنی بسوں کی مرمت ،دیکھ بھال اور جدید بیس روٹ پر چلائیں۔پرانی اور خستہ حال بسوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ناکارہ ،خستہ حال اور پرانی بسوں کے خلاف کارروائی شہر کے ٹرانسپورٹیشن سسٹم کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے اس کے علاؤہ شہریوں کو جدید اور آرام دہ پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے اور آلودگی کے خاتمے کے لیے پرانی اور ناکارہ بسوں سے چھٹکارہ حاصل کیا جائے گا۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

6 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

11 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

15 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago