انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت جو بھی فیصلے کردے اسے پوری جماعت تسلیم کرتی ہے ،کسی بھی جماعت میں دھڑے بندی نہیں ہونی چاہیے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آئے روز مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے ، لوگ خود کشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں ،حکومت کو سمجھ نہیں آرہی کہ مہنگائی کو کیسے کنٹرول کیا جائے ، جہانگیر ترین نے حکومت پر دباؤ ڈالا کہ این آر او کیا جائے جس کے بعد انکے معاملات بگڑتے چلے گئے .
نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتےہوئےرانا تنویرحسین نےکہا کہ عوام میں بے چینی کی صورتحال ہے ،ن لیگ چاہتی ہے کہ ملک میں صاف شفاف منصفانہ الیکشن کرائے جائیں ،ن لیگ کے سارے رہنما نواز شریف کی قیادت میں متحد ہیں .
متعلقہ خبریں