انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے عامر ڈوگر کے بیان کی تردید کی ہے ،موجودہ صورتحال پر تناؤ برداشت نہیں کیا جاسکتا، تناؤ کم کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے ،جب بھی تباؤ پیدا ہوتا ہے یہ جمہوریت کےلئے نقصان دہ ہے . انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام ہے ، پارلیمنٹ کام رہی ہے ، میرے خیال میں پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے زیادہ آرڈیننس نہیں ہونے چاہیئں ، ملک میں مضبوط ادارے موجود ہیں ،اداروں کو لڑانا سیاستدانوں کو شیوہ نہیں دیتا ،سیاسی رہنماؤں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے ، سیاست میں بیان بازی کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے ، کسی کی ذاتی خواہشات پر ملک یا ادارے نہیں چلتے . انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس ملک میں بڑی بڑی تحریکیں جاری رہی ہیں اور بڑے بڑے سیاستدانوں کو اداروں کے ہاتھوں استعمال ہوتے دیکھا ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما اورسینئر سیاستدان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ چند لوگوں نے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا ہے ،سیاست میں ذاتیات پر نہیں جاناچاہیے ،میرے خیال میں پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے زیادہ آرڈیننس نہیں ہونے چاہئیں، اداروں کو لڑانا سیاستدانوں کو شیوہ نہیں دیتا .
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ کابینہ میں مثبت بات ہوئی ہے منفی کچھ نہیں ہوا، معاملات جلدازجلد حل ہونے چاہیئں ،چند لوگوں نے تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا ہے ،سیاست میں ذاتیات پر نہیں جاناچاہیے ، مخالفت میں کسی کے گھر تک نہیں جانا چاہیے .
متعلقہ خبریں