پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے .

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے .

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا امکان ہے .

پیٹرول مصنوعات کی حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں