ایوشمان کھرانہ اور ایکتا کپور کے درمیان ماضی میں ہونے والے جھگڑے کی کہانی سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے معروف اداکار ایوشمان کھرانہ نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک حیران کن واقعہ بیان کیا ہے جس میں ان کا ایکتا کپور اور بالاجی ٹیلی فلمز کے ساتھ بڑا تنازعہ پیدا ہوا تھا۔بالاجی ٹیلی فلمز کی سربراہ ایکتا کپور اس وقت شدید غصے میں تھیں جب ایوشمان نے ان کا ایک طویل مدتی معاہدہ مسترد کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوشمان کھرانہ نے اپنے آڈیو بُک ’Cracking The Code‘ میں اس تلخ واقعے کا ذکر کیا ہے جس میں بتایا کہ وہ اُس وقت ایک ٹی وی اداکار تھے اور بالاجی ٹیلی فلمز کے مشہور ڈرامے ’کایامت‘ میں کام کر رہے تھے۔اداکار نے کہا کہ انہیں کمپنی کی جانب سے ایک طویل معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا تھا اور ان کے واجب الادا پیسے نہ دینے کی دھمکی دی گئی تھی۔

انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے جس پر ایکتا کپور شدید غصے میں آگئیں اور انہیں سنگین دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ایوشمان کھرانہ نے مزید کہا جب انہوں نے معاہدے پر دستخط کیے بغیر وہاں سے جانے کا فیصلہ کیا تو انہیں پتا چلا کہ ایکتا نے غصے میں ایگزیکٹو پروڈیوسر کے چہرے پر اپنا موبائل دے مارا ہے۔ایوشمان کے مطابق، چونکہ انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے، اس لیے کوئی قانونی کارروائی نہیں ہو سکتی تھی، لیکن انہیں کئی دھمکی آمیز کالز اور پیغامات موصول ہوئے اور انہیں کہا گیا کہ ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے اور انہیں ممبئی چھوڑ کر چندی گڑھ واپس چلے جانا چاہئے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

1 day ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

1 day ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

1 day ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

1 day ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

1 day ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

1 day ago