گزشتہ دنوں سامنے آنے والے نوٹوں کے نئے ڈیزائن سے متعلق سٹیٹ بینک کی وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نئے بینک نوٹوں کی سیریز سے متعلق سٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں آرٹ مقابلے کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا گیا جس کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

جیو نیوز کے مطابق کراچی سے سٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق مقابلے کامقصد بین الاقوامی سطح پر بہترین ڈیزائن کی تیاری میں عوام کو شامل کرنا تھا، ڈیزائنوں کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا، فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر کو کیا گیا۔ مقابلے کے نتائج کو بعض حلقوں نے نئے نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا۔ نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نوازنا تھا۔ جن ڈیزائنوں کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں۔

مجوزہ نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کے ذریعے معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں دسمبر 2024 تک نئے ڈیزائنز کےلیے اپنی تجاویز پیش کریں گی۔سٹیٹ بینک بورڈ کی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری تک وفاقی حکومت کوپیش کیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی سیریز کی چھپائی شروع ہوگی۔واضح رہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کےلیے آرٹ مقابلے کا اہتمام کیا تھا، جس کے بعد نئے کرنسی نوٹوں کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

1 day ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

1 day ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

1 day ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

1 day ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

1 day ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

1 day ago