مینار پاکستان واقعہ! کیس نیا رُخ اختیار کر گیا، عائشہ اکرام کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا مگر کیوں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان ہراسگی کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا ۔ ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے وکلاء سے مشاورت شروع کردی ۔

تفصیلات کے مطابق 14 اگست کو مینار پاکستان کے گراؤنڈ میں ناروا سلوک کا نشانہ بننے والی عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کئے جانے کا امکان بڑ ھ گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ٹک ٹاک سٹار عائشہ اکرم کے خلاف کارروائی کے لئے لیگل ڈیپارٹمنٹ سے رائے مانگ لی ہے ۔پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عائشہ اکرم اور اس کے ساتھی ریمبو کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے نظر آرہے ہیں اور نہ ہی عائشہ اکرم اس کو ویڈیو بنانے سے روک رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پولیس دونوں کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے تحت عائشہ اکرم اور ریمبو کو ممکنہ طوپر سات سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔

پیکا ایکٹ کےمطابق اپنی مرضی کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو بنانا اور پھر اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنا قانونی طورپر جرم ہےاور سات سال تک سزا ہوسکتی ہے ۔

علاوہ ازیں لاہور کی مقامی عدالت نے مینار پاکستان میں ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ہراسگی کیس میں ریمبو سمیت آٹھ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی۔ ملزمان کے لواحقین نے پولیس کے رویے کیخلاف احتجاج بھی کیا۔

ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا گرفتار افراد تو خاتون کو بچا رہے تھے۔ سرکاری وکیل نے کہا ابھی تفتیش جاری ہے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ ملزمان اپنے لواحقین کو عدلت کے باہر دیکھ کر رو پڑے، والدین نے ٹک ٹاکر عائشہ کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ۔

Recent Posts

بلوچستان میں طلبا مسلسل تشدد کا شکار ہیں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…

11 mins ago

شوبز میں مقام شوہر کی بدولت حاصل ہوا ہے، مومل شیخ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…

26 mins ago

بھکاریوں کی دادی کا چالیسواں، 12 ہزار سے زائد افراد کی پرتعیش دعوت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…

40 mins ago

پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سے حدِنگاہ متاثر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…

53 mins ago

9 مئی کو بانی پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ لاشیں گریں، عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاءاللہ تارڑ نے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کے لیے ارکان کانگریس کا خط پاکستان کے اندورنی معاملات میں مداخلت قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی دفتر خارجہ نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر بائیڈن…

1 hour ago