اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ماہ ستمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 1.15 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی ہے، جس کے بعد سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا کہ ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے لیے ہوگا۔
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…
لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…
فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…
کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…