فیض حمید کیا کرنے والے ہیں، فیصل واوڈا اندر کی خبر لے آئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت تک محفوظ ہیں جب تک وہ جیل میں ہیں لیکن رہا ہوجانے کی صورت میں ان کی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کو جیل توڑ کر نکال لینے کا دعویٰ کرنے والے اپنے لیڈر کی زندگی کی ضمانت نہیں دے سکیں گے۔
لاہور جلسہ نہیں ہوگا
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی 21 ستمبر کو اپنا جلسہ نہیں کرسکے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 8 ستمبر کے اسلام آباد جلسے کے بعد ہونے والی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کا وزیراعظم، اسپیکر اور آئی جی کو کچھ پتا نہیں تھا۔
فیض حمید سارا ملبہ عمران خان پر ڈالنے والے ہیں
فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اور کورٹ مارشل کا سامنا کرنے والے ریٹائرڈ جنرل فیض حمید سارا ملبہ عمران خان پر ڈالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید وہ طوطا ہے جس میں 2 افراد کی جان ہے۔
علیمہ خان اپنے بھائی سے مخلص ہیں
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ علیمہ خان اپنے بھائی کے ساتھ بہت مخلص ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے لوگ اپنا اپنا چورن بیچ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کبھی بات سے لاعلمی ظاہر کرتے ہیں تو کبھی حمایت کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کہتے تھے کہ کسی کا باپ عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا اور اب وہ کہہ رہے ہیں کسی کا باپ ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago