خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال، میرا اپنے گاؤں جانا تک محال ہے، مولانا فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا مخلتف حصوں میں ریاست کی رٹ کے خاتمے کی جانب توجہ دلواتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں حالات اتنے دگرگوں ہیں کہ وہ خود بھی اپنے آبائی علاقے کا دورہ نہیں کرسکتے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میرے گاؤں کے قریب دن دیہاڑے ناکے لگا کر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے اور وہاں سے 50 سے زیادہ سرکاری لوگوں کو اغوا کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے علاقے کی گلیوں میں رات دن دہشتگرد بیٹھے رہتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں بڑھتی دیشتگردی پر ہم سب کو ملکر کام کرنا چاہیے اور اداروں کے ساتھ بھی مل بیٹھنا چاہیے۔
سربراہ جے یو آئی نے لکی مروت میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گزشتہ چند دنوں سے جاری احتجاج کے حوالے سے کہا کہ ریاست اگر ہماری نہیں سنتی تو نہ سنے کم از کم اپنے اداروں کی تو سن لے۔
دیہات، مساجد، بیٹھکیں سب دہشتگردوں کے قبضے میں ہیں‘
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پولیس والے سورج غروب ہونے سے پہلے تھانوں میں محدود ہو کر رہ جاتے ہی کیوں کہ انہیں رات کو باہر نکلنے سے منع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے رات بھر مسلح افراد کے قبضے میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سڑکیں، دیہات اور وہاں کی مساجد اور لوگوں کی بیٹھکیں تک سب ان مسلح افراد کے قبضے میں ہیں اب آپ بتائیں کہ ریاست کی رٹ کہاں ہے، فوج کہاں ہے کیا اس کا فرض صرف اسلام آباد تک ہی محدود ہے کہ وہ اپنے مخالفین پر دھاوا بول کر کہے کہ ہم ریاست کا تحفظ کر رہے ہیں۔
کے پی اضلاع میں پولیس کے دھرنے پھیل رہے ہیں، صورتحال خوفناک ہے‘
انہوں نے کہا کہ لکی مروت سے پولیس کا احتجاجی دھرنا شروع ہوا ہے اور اب ایسی ہی صورتحال ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ اور بنوں میں پیدا ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب آپ ہی سوچیں اگر ان تمام علاقوں میں (دہشتگردوں کے ہاتھوں مجبور اور بے اختیار) پولیس کام چھوڑ کر بیٹھ گئی تو پھر کیا صورتحال ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے ججوں کی ممکنہ ایکسٹینشن کی مخالفت کردی
جمعیت العلما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ججوں کی مدت ملازمت میں ممکنہ توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے بلا تفریق ہر ادارے کے سربراہوں پر اسی فکر میں مبتلا رہنے کا الزام عائد کردیا۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے ادارے کے بڑوں کو اپنی توسیع کی فکر تو لاحق ہوتی ہے لیکن ادارے کی اصلاح اور اسے تقویت دینے کی فکر نہیں ہوتی۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مدت ملازمت میں توسیع کا عمل خواہ کسی بھی ادارے میں ہو وہ غلط ہے۔ اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ایکسٹینشن کا عمل اگر فوج میں ہے تب بھی غلط ہے، عدلیہ میں ہے تب بھی غلط ہے اور سول بیوروکریسی میں ہے تب بھی غلط ہے‘۔
سربراہ جے یو آئی نے آئینی ترامیم کے حوالے سے کہا کہ لوگ آئینی ترامیم کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں لیکن ادارے ٹھیک نہیں کر رہے۔

Recent Posts

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

1 min ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

9 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

15 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

30 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

38 mins ago

سروسز چیفس کی مدت ملازمت بڑھا کر فرد واحد کو نہیں، ادارے کو مضبوط کیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…

44 mins ago