اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن کی منظوری کے بعد نئے نوٹوں کی چھپائی شروع کی جائے گی۔
بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک بورڈکی جانب سےمنظورکردہ ڈیزائنز جنوری 2025 تک وفاقی حکومت کوپیش کیےجائیں گے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی سیریز کی چھپائی شروع ہوگی۔
اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کی سیریز سےمتعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں آرٹ مقابلے کےساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیا گیا اور اس مقابلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا اور بین الاقوامی سطح پر بہترین ڈیزائن کی تیاری میں عوام کو شامل کرنا تھا۔
ڈیزائنوں کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا اور فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر کو کیا گیا تاہم مقابلے کےنتائج کو بعض حلقوں نے نئے نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنوں کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا جبکہ ایسا نہیں ہے۔ نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نواز نا تھا اور جن ڈیزائنوں کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ مجوزہ نئی سیریزکےحتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کےذریعے معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں اور یہ کمپنیاں دسمبر 2024 تک نئےڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…