” جو 3 نام میڈیا پر لائے گئے وہ تو جی ایچ کیو نے بھیجے ہی نہیں بلکہ۔۔۔“ سلیم صافی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
میرے ذرائع کے مطابق جی ایچ کیو کی طرف سے میڈیا میں چلنے والے نام تجویز نہیں کئے گئے اور اس طرح کی کوئی سمری جی ایچ کیو سے نہیں آئی تاہم نئے ڈی جی کےنام پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن وزیراعظم خود تین چار دن لگانا چاہتے ہیں . بعض لوگ انہیں نصیحت بھی کر رہے ہیں کہ نام پر اتفاق کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے لیکن اگر وزیراعظم اپنی رائے پر ڈٹے رہے تو نوٹیفکیشن جاری ہونے میں تین چار دن لگ سکتے ہیں ،وزیراعظم نے نصیحت کرنے والے افراد کی بات مان لی تو فیصلہ کل بھی ہو سکتا ہے . . .