کسی ادارے کا وقار باقی نہیں رہنے دینا، کر کیا رہے ہیں؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس، پی ٹی آئی ایم این ایز کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ایم این ایز کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قراردیدیا،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ سنایا۔عدالت نے گرفتار رہنماؤں کو جوڈیشل کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی ادارے کا وقار باقی نہیں رہنے دینا، کر کیا رہے ہیں؟
قبل ازیں اسلام آبادہائیکورٹ میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی،عدالت نے گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ معطل کررکھا ہے۔پراسیکیوٹر جنرل ،ملزمان کی جانب سے اسلام آباد کونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی،راجہ حلیم عباسی ایڈووکیٹ ،وکیل شہبازکھوسہ ،بیرسٹر تیمور ملک اور اسلام آباد پولیس کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ جی تو سٹیٹ آ گئی ہے،میں نے دیکھا ہے جسمانی ریمانڈ کے تمام آرڈرز ایک جیسے ہی ہیں،سٹیٹ کو جواب دینے دیں کہ ایسا کیا ہوا کہ 8،8روز کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا ، یہ تو ایسا عمل ہے جس کی کوئی مثال نہ ملتی ہو۔

پراسیکیوٹر جنرل نے ایف آئی آر پڑھ کرسنائی ،پراسیکیوٹر جنرل کے ایف آئی آر پڑھنے پر چیف جسٹس عامر فاروق نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اس ایف آئی آر کا آتھر بھی دلچسپ ہے،یہ اسلام آباد پولیس ہے یا رضیہ؟جو غنڈوں میں پھنس گئی ہے،کریڈٹ دیناہوگا کہ بڑے عرصے بعد اچھی کامیڈی دیکھنے کو ملی ہے،جس نے بھی ایف آئی آر لکھی اس نے اچھی کامیڈی لکھی ہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ شعیب شاہین پر پستول ڈال دی، کیا شعیب شاہین کو میں نہیں جانتا؟گوہر خان کا کہہ رہے ہیں کہ پستول نکال لی، گوہر کو آپ اور میں نہیں جانتے؟چیف جسٹس نے کہاکہ کامیڈی آپ نے پڑھ لی، اب ان سے کیا برآمد کرنا ہے؟پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہاکہ شعیب شاہین سے ڈنڈا برآمد ہوا،چیف جسٹس عامر فاروق کی بے ساختہ ہنسی نکل گئی،جس پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔

پراسیکیوٹر جنرل اسلام آباد نے کہاکہ شیر افضل مروت سے پستول برآمد ہوا، چیف جسٹس نے کہاکہ 4روز ہو گئے ، آپ نے جو کرنا تھا کرلیا، 8دن کا ریمانڈ کیوں دیا گیا، 2دن کا دے دیتے ،کسٹڈی دی جاتی ہے لیکن حتمی طور پر کسٹڈی کورٹ کی ہی ہوتی ہے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس مقدمہ میں مضحکہ خیزقسم کے الزامات لگائے اور 8روز کا ریمانڈ دیدیا،اگر الزامات درست بھی مان لیں تو اس کا ایک طریقہ کار ہے،یہ سٹوری جس نے بنائی ہے مزیدار قسم کی کہانی ہے جس پر فلم بن سکتی ہے۔

Recent Posts

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو…

16 mins ago

امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام…

35 mins ago

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

40 mins ago

ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 72کروڑ ڈالرز دے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں…

47 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت…

1 hour ago

کوویڈ کی نئی قسم نے دنیا میں سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کوویڈ 19 دنیا کی معیشت تباہ کرنے کے علاوہ 70…

1 hour ago