کچے کے ڈاکوئوں کے زیراستعمال موبائل فون سمیں بند لیکن ان کی تعداد کتنی تھی؟ سینیٹ میں تفصیلات پیش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بتایا گیا کہ 25 جولائی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کچے کے ڈاکوؤں کے استعمال میں 465 سمز بلاک کیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق سینیٹ وقفہ سوالات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تحریری جواب میں 24-2023 کے دوران جعلسازی پر وارننگ یا بلاک کی گئی سمز کی تفصیلات پیش کردیں۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ 5 ہزار 294 سمز بلاک کی گئیں۔ 4 ہزار 507 انٹرنیشنل موبائل ایکوپمنٹ آئیڈینٹیٹی (IMEI) بلاک کی گئیں۔ 113 شناختی کارڈ بلاک اور بلیک لسٹ کیے گئے، 19 ہزار 730 موبائل نمبرز کو وارننگ دی گئی۔

تحریری جواب میں کہا گیا کہ سمز قومی سیکیورٹی کے حوالے سے اداروں کی ہدایت پر بلاک کی جاتی ہیں۔ 25 جولائی کو پی ٹی اے نے کچے کے ڈاکوؤں کے استعمال میں 465 سمز بلاک کیں۔ وزارت داخلہ کے خط پر یہ سمز بلاک کی گئی ہیں، جو شکارپور اور گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے استعمال کی جاتی تھیں۔

Recent Posts

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو…

11 mins ago

امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام…

29 mins ago

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

35 mins ago

ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 72کروڑ ڈالرز دے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں…

42 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت…

57 mins ago

کوویڈ کی نئی قسم نے دنیا میں سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کوویڈ 19 دنیا کی معیشت تباہ کرنے کے علاوہ 70…

1 hour ago