ججز کی ریٹائرمنٹ مدت بڑھانے کی آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں نمبرز پورے نہیں، ججز کی ریٹائرمنٹ کی مدت اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

آج نیوز کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کیے، سنگجانی میں علی امین کی تقریر کے مطابق کوئی غیرآئینی کام ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس سے پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاریوں کے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ جن لوگوں کو پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا، ان پر مقدمہ درج تھا، پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتار نہیں کیا جانا چاہیئے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہے کہ ایم این ایز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا، یہ کہتے ہیں کہ کوئی پارلیمنٹ کے اندر سے لے گیا اور پولیس کے حوالے کیا، میں کہتا ہوں کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں اس واقعے کا مقدمہ درج کروائیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اسلام آباد جلسے میں ان کی نیت تقاریر سے واضح ہے، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ سیاسی جلسہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک اور 9 مئی کی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ یہ لوگ اپنی سیاسی سوچ درست کریں، پھر لاہور بھی آئیں اور پورے ملک میں جلسے بھی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ججز کی مدت ملازمت میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے، نہ ہی آئینی ترمیم کے لیے اسمبلی میں ان کے نمبرز پورے ہیں۔

Recent Posts

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو…

15 mins ago

امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام…

34 mins ago

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

40 mins ago

ایشیائی ترقیاتی بینک، پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 72کروڑ ڈالرز دے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان سیلاب سے تباہ حال علاقوں…

47 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ایرانی پیٹرول کی مانگ گر جائے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت…

1 hour ago

کوویڈ کی نئی قسم نے دنیا میں سر اٹھانا شروع کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کوویڈ 19 دنیا کی معیشت تباہ کرنے کے علاوہ 70…

1 hour ago