وزیراعلی خیبرپختونخوا کی بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کیخلاف سرگرم ہونے کی ہدایت

خیبرپختونخوا(قدرت روزنامہ)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بار ایسوسی ایشنز کو وفاق کے خلاف سرگرم ہونے کی ہدایت کردی جبکہ 24 کروڑ روپے بھی جاری کردیے .

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق کے خلاف محاذ آرائی کے معاملے پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انصاف لائرز فورم کو متحرک ہونے کی ہدایت کردی .

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 24 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی اور بار ایسوسی ایشنز میں سرکاری ملازمین کی بھرتی کا بھی اعلان کردیا .

علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ جھوٹے مقدمات پر وفاق کو قراردادیں ارسال کریں، جھوٹے مقدمات کے ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں