ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی


رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور خیبر پختونخوا میں سڑکوں کی بہتری پر خرچ ہوگی، اے ڈی بی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔
اے ڈی بی کے مطابق اس رقم سے دیہی علاقوں کی تقریباً نو سو کلومیٹر سڑکوں کی بحالی کی جائے گی جو سیلاب کی وجہ سے تباہ ہو گئی تھیں۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ اس سے معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور مارکیٹوں، تعلیم، اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔
اے ڈی بی نےمزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کے خطرات پر تحقیق کی جائے گی اور سیاحت کے لیے سڑکوں کی دیکھ بھال میں مدد فراہم کی جائے گی، جس سے علاقے کی سڑکوں کے نیٹ ورک کی پائیداری میں بہتری آئے گی۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کیخلاف اثاثہ جات کیس میں نیب کو جواب جمع کرنے کا حکم

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی کے پی علی امین کے خلاف اثاثہ جات کیس…

6 mins ago

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اجلاس،پنجاب میں پہلے فیز میں 7500ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پہلے فیز میں 7500ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کا…

8 mins ago

اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بال لگوا لیے

لاہور(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی بال لگوا لیے۔ ہیئر…

38 mins ago

سپیکر ایاز صادق کا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ…

42 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بڑی تیزی، 81 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 1510 پوائنٹس کی بڑی تیزی آگئی جس کے…

54 mins ago

توشہ خانہ ٹو؛ درخواستِ ضمانت پر 5 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بڑا حکم جاری…

1 hour ago