لاہور(قدرت روزنامہ) امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اموراورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثنا امریکی ناظم الامور انجیلا پی ایگلر نے مسجد وزیر خان کا دورہ کیا اور مسجد کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔امریکا پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع مسجد وزیر خان اور اس سے ملحقہ علاقے کی بحالی کیلئے 23 کروڑ 90 لاکھ روپے دے چکا ہے۔امریکا کی دی ہوئی رقم سے مسجد اور اس کے اطراف میں بحالی
کا کام جاری ہے جس کا معائنہ کرنے کیلئے امریکی ناظم الامور نے مسجد وزیر خان کا دورہ کرکے بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔انجیلا پی ایگلر نے مسجد کے اطراف میں بھی ثقافتی بحالی کے کام کا معائنہ کیا اور کہا کہ ثقافتی ورثے کی بحالی کا پروگرام میرا پسندیدہ ہے، ثقافتی ورثے کی بحالی کے کام پر ہم والڈ سٹی اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…