’ سسٹم کیساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ‘، سپیکر کا گرفتار ارکان کے شکووں پر جواب


پارلیمان کے اندر ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیاگیا ، کیا ہم دہشتگرد تھے؟ شیر افضل کا سوال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان اسمبلی اسپیکر کی جانب سے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر چیمبر میں سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس کے دوران وہ اپنی اپنی آپ بیتی بتاتے رہے ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات شروع ہوتے ہی ایم این ایز نے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رویہ ایسا تھا جیسے ہم کوئی بڑے مجرم ہوں۔
شیر افضل مروت نے اسپیکر کے سامنے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے سخت گفتگو کی اور کہا پارلیمان کے اندر ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیاگیا ، کیا ہم دہشتگرد تھے؟ ۔
جواب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا آپ سب کی شکایات کے ازالے کیلئے 18 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنا دی ہے، آپ سب سے کہوں گا کمیٹی میں جا کر اپنی بات تفصیل سے رکھیں ۔
ذرائع کے مطابق سپیکر اسمبلی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ’’ آپ کے ارکان کی جانب سے آئین، عدلیہ اور فوج کیخلاف بات کی جاتی ہے، بار بار ایسی گفتگو مناسب نہیں، سسٹم کے ساتھ لڑائی سےمسائل حل نہیں ہوتے۔ ‘‘
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی کے گرفتار 10 ارکان کو پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچایا گیا تھا جن میں شیر افضل مروت، شیخ وقاص اکرم، زین قریشی، اویس جکھڑ، عامر ڈوگر ، یوسف خان ، احمد چٹھہ ، زبیر خان، شاہ احد خٹک اور نسیم علی شاہ شامل تھے۔
بعدازاں، سیشن ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر موجود پولیس نے اراکین کو حراست میں لیا اور اسمبلی سے واپس لے گئی۔

Recent Posts

تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،مذاکرات کیلئےکل تک کاوقت ہے:عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر…

15 mins ago

بے حیائی کی سب حدیں پار، ٹک ٹاکر مشارانا کی بھی ویڈیو لیک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر خواتین کی نازیبا ویڈیوز لیک…

39 mins ago

سب کو 5 نمبر اضافی ملیں گے، میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے گریس اور پاسنگ مارکس میں اضافہ، تفصیلات جانیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نئے گریڈنگ فارمولے کے تحت انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیٹی نے گریس…

58 mins ago

آج بدھ 20 نومبر 2024 کو سعودی ریال اور پاکستانی روپے کی شرح تبادلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)بدھ کے روز سعودی ریال پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، خریداری…

1 hour ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…

2 hours ago

امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں 20 نومبر کا ریٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…

2 hours ago