قاضی فائز عیسیٰ توسیع لینے سے منع کردیں تو بہت کچھ واضح ہو جائے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر قاضی فائز عیسی توسیع نہ لینے کا اعلان کردیں تو بہت کچھ واضح ہوجائے گا .

چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر بہت بڑی ذمہ داری ہے .

اگر وہ توسیع لینے سے منع کردیں تو بہت کچھ واضح ہوجائے گا . یہ ٹرینڈ سیٹ کرنا ہوگا . ہم تمام ججز کی عزت کرتے ہیں .

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اسمبلی میں بولنے نہیں دیا گیا . خواجہ آصف کی بات کا جواب یہاں دے رہا ہوں . ہم اپوزیشن میں ضرور ہیں لیکن آپ کے غلام نہیں ہیں . جب بولتے ہیں تو سننے کا حوصلہ بھی رکھیں . وزیراعلی خیبرپختونخوا کے لیے خواجہ آصف کے الفاظ کی مذمت کرتے ہیں . خواجہ آصف نے اسپشل کمیٹی کی بات اسمبلی میں سنا دی یہ غلط روایت ہے . آپ نے آدھی بات بتائی . ہم واک آؤٹ نہیں کررہے اس فورم کو مضبوط کررہے ہیں . ہماری خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں