سینیٹ اجلاس : معطلی کے باوجود فلک ناز کی ایوان آمد، حکومتی سینیٹرز کا واک آوٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ (ایوان بالا) کے اجلاس میں کوئی مثبت کارروائی نہ ہوسکی، وزراء کی عدم موجودگی پر سینیٹرز برہم ہوگئے، معطلی کے باوجود سینیٹر فلک ناز چترالی کی ایوان میں موجودگی پر حکومتی سینیٹرز واک آوٹ کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چئیرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو ایوان میں موجود سینیٹرز نے وزراء کی عدم موجودگی پر شدید احتجاج کیا۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کیا ہم دیواروں سے باتیں کریں؟ اسی ضمن میں سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر شبلی فراز نے بھی تنقید کی اور احتجاج کیا۔

سینیٹرز کے احتجاج کے دوران ہی سینیٹر مصدق ملک ایوان میں پہنچئے، سینیٹر زرقا سہروردی نے کہا میرے اپنے گھر گیس نہیں، سلنڈر استعمال کررہے ہیں۔

اس دوران سینیٹر ثمینہ زہری اور سینیٹر زرقاء تیمور کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، سینیٹر ثمینہ نے کہا سینیٹر فلک ناز کو باہر بھیجا جائے، باپ پارٹی کو کمزور نہ سمجھا جائے۔

سینیٹر ثمینہ کے ساتھ سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی کہا کہ فلک ناز کو باہر نہ بھیجا گیا تو پورا ایوان واک آوٹ کرےگا۔

فیصل واوڈا کے کہنے پر حکومتی بینچوں پر بیٹھے تمام سینیٹرز واک آوٹ کرگئے اور پھر سینیٹر دنیش کمار نے ایوان میں آکر کورم کی نشاندہی کردی۔ اس طرح سینیٹ اجلاس پیر کی شام تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Recent Posts

آئینی ترامیم بل پاس ہونا تو دور کی بات آئندہ کسی کی جرات نہیں کہ بل پیش کرے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم…

1 min ago

کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پر کوچ الٹنے سے 18 ایف سی اہلکار زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر کوچ الٹنے…

8 mins ago

مانسہرہ: بیٹی کو اغوا سے بچاتے ہوئے مزاحمت پر باپ بیٹا قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش…

15 mins ago

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو…

39 mins ago

امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام…

58 mins ago

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

1 hour ago