ٹیلی گرام صارفین ہوجائیں ہوشیار،پالیسی میں بڑا بدلاؤ

لاہور(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں استعال ہونےوالا میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کے استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی، انتظامیہ نے مواد کو کنٹرول کرنے سے متعلق پالیسی کو بڑی خاموشی سے تبدیل کردیا .
تفصیلات کے مطابق ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ صارفین اب اپنی نجی اور گروپ چیٹ میں شئیرکیے جانے والےغیر قانونی مواد کے بارے میں ادارے کوبتا سکے گا،صارف کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر ٹیلی گرام کے منتظمین مواد کی جانچ پڑتال کریں گے .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی اور سربراہ پاول دروف نے ایپ کی بہتری کے لیے چند نئے فیچرز کا اعلان بھی کیا ہے جن کا مقصد غیرقانونی مواد، بوٹس اور دھوکے بازوں سے بچنا ہے .

گزشتہ روز انہوں نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایپ کے 99 اعشاریہ 99 فیصد صارفین کا جرائم سے کچھ بھی لینا دینا نہیں،صرف صفر اعشاریہ صفر صفر ایک صارفین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ہمارے پلیٹ فارم کے لیے بدنامی کی وجہ بن رہے ہیں،جس سے ہمارے تقریباً 1 ارب کے قریب صارفین کے مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں .

خیال رہے کہ رپورٹ کے مطابق کمپنی انتظامیہ نے ایک خصوصی بٹن کی سہولت فراہم کی ہے،تمام چیٹ گروپس میں رپورٹ کا بٹن موجود ہے، کسی بھی غیرقانونی،خطرناک یا قابلِ اعتراض مواد کی موجودگی پر یہ بٹن دبا کر ادارے کے ماڈریٹرز کو مطلع کیا جاسکے گا .

یاد رہے کہ اب تک ٹیلی گرام پرموجود تمام صارفین اپنی افرادی و اجتماعی چیٹس کو نجی رکھنے کے حقدارمیں تھے،لیکن ادارے نے اپنی پالیسی تبدیلی کردی ہے . واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹیلی گرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 95 کروڑ سے بھی زائد ہے .

. .

متعلقہ خبریں