ٹیلی گرام صارفین ہوجائیں ہوشیار،پالیسی میں بڑا بدلاؤ

لاہور(قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں استعال ہونےوالا میسنجنگ ایپ ٹیلی گرام کے استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی، انتظامیہ نے مواد کو کنٹرول کرنے سے متعلق پالیسی کو بڑی خاموشی سے تبدیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ صارفین اب اپنی نجی اور گروپ چیٹ میں شئیرکیے جانے والےغیر قانونی مواد کے بارے میں ادارے کوبتا سکے گا،صارف کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر ٹیلی گرام کے منتظمین مواد کی جانچ پڑتال کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق ٹیلی گرام کے بانی اور سربراہ پاول دروف نے ایپ کی بہتری کے لیے چند نئے فیچرز کا اعلان بھی کیا ہے جن کا مقصد غیرقانونی مواد، بوٹس اور دھوکے بازوں سے بچنا ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایپ کے 99 اعشاریہ 99 فیصد صارفین کا جرائم سے کچھ بھی لینا دینا نہیں،صرف صفر اعشاریہ صفر صفر ایک صارفین غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں اور ہمارے پلیٹ فارم کے لیے بدنامی کی وجہ بن رہے ہیں،جس سے ہمارے تقریباً 1 ارب کے قریب صارفین کے مفادات خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ رپورٹ کے مطابق کمپنی انتظامیہ نے ایک خصوصی بٹن کی سہولت فراہم کی ہے،تمام چیٹ گروپس میں رپورٹ کا بٹن موجود ہے، کسی بھی غیرقانونی،خطرناک یا قابلِ اعتراض مواد کی موجودگی پر یہ بٹن دبا کر ادارے کے ماڈریٹرز کو مطلع کیا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ اب تک ٹیلی گرام پرموجود تمام صارفین اپنی افرادی و اجتماعی چیٹس کو نجی رکھنے کے حقدارمیں تھے،لیکن ادارے نے اپنی پالیسی تبدیلی کردی ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں ٹیلی گرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 95 کروڑ سے بھی زائد ہے۔

Recent Posts

آئینی ترامیم بل پاس ہونا تو دور کی بات آئندہ کسی کی جرات نہیں کہ بل پیش کرے، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم…

6 mins ago

کوئٹہ: کوسٹل ہائی وے پر کوچ الٹنے سے 18 ایف سی اہلکار زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے مقام بوزی ٹاپ پر کوچ الٹنے…

13 mins ago

مانسہرہ: بیٹی کو اغوا سے بچاتے ہوئے مزاحمت پر باپ بیٹا قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش…

20 mins ago

پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی ٹیٹو جیکسن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو…

44 mins ago

امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا، میتھیو ملر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ قائم مقام…

1 hour ago

گوادر بندرگاہ تک رسائی حاصل کرنے والا پہلا وسطی ایشیائی ملک ترکمانستان، جلد پاکستان سے معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترکمانستان چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر بندرگاہ تک…

1 hour ago