رونالڈو نے سوشل میڈیا کی دنیا میں تاریخ رقم کر دی

 

لزبن ( قدرت روزنامہ ) فٹبال کی دنیا کے ہر دلعزیز پرتگالی کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں تاریخ رقم کر دی .

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق الناصر کے سٹرائیکر، UEFA نیشنز لیگ میں اپنے کیریئر کے ریکارڈ 900 گول مکمل کرنے والے کھلاڑی رونالڈو اب تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مشترکہ طور پر 1 بلین فالوورز کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ مقبول شخصیت بن گئے ہیں .

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا ہے کہ" ہم نے 1 بلین فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کر دی ہے، یہ صرف ایک نمبر نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے، یہ کھیل کے لیے ہمارے مشترکہ جذبے، پیار و محبت کا ثبوت ہے . مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج پر، ہمیشہ میں نے اپنے اہلِ خانہ اور آپ کے لیے پرفارمنس دی ہے اور اب ہم سب 1 بلین مل کر ایک ساتھ کھڑے ہیں، آپ سب میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرے ساتھ رہے" .

. .

متعلقہ خبریں