علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، خواجہ آصف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتا رہا گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔
یہ بات انہوں نے قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
بات کرنے کی اجازت ملنے پر خواجہ آصف نے کہا کہ اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پارلیمنٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے بنائی ہے ایسا لگتا ہے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی پی ٹی آئی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے، میں اس کمیٹی کا ممبر نہیں رہنا چاہتا، جن باتوں کی مذمت ہو چکی کل کمیٹی میں وہی باتیں دہرائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی کمیٹی کے کل ہونے والے اجلاس میں بھی یہ گرفتاری کا رونا روتے رہے، یہ کمیٹی صرف ایوان کے تقدس کی بحالی کے لیے بنائی گئی، میں نے اپنی پارٹی کو بتا دیا ہے میں اس پارٹی کا حصہ نہیں بنوں گا اپنے دور حکومت میں جو ان لوگوں نے ہمارے ساتھ اور فیملیوں کے ساتھ کیا اس وقت یاد نہیں تھا؟ نواز شریف، مریم نواز کے ساتھ جو سلوک ان لوگوں نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نے اپنے دور میں چیئرمین نیب کو جس طرح استعمال کیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی اپنی زیادتیوں کا ذکر ضرور کرے مگر اپنے چار سالہ دور کی کارروائیوں پر ندامت کا اظہار کرے۔
انہوں نے کہا کہ ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتے رہے ساری رات وہاں؟ گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔ بعدازاں قومی اسمبلی اجلاس کل دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
قبل ازیں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی چھ چھ سات مہینے جیلیں کاٹی ہیں، مجھے نہیں پتا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے بھی گرفتاری ہوئی۔ مجھے لگتا ہے کہ باہر سے ہوئی ہیں۔ سیاسی ورکر کی بھی ایک عزت ہوتی ہے شان سے گرفتاری دیں، میری بھی جیل میں ہتھکڑی لگے ہوئے اپنے بچوں سے ملاقات ہوتی تھی، پاکستان میں ہی نہیں ایسا ہوتا بلکہ ہر ملک میں ہوتا ہے۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

1 min ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

14 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

19 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

23 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago