طالبان کا چمن سے ملحقہ افغان سرحد پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

(قدرت روزنامہ)طالبان نے افغانستان کے صوبے قندھار میں واقع پاکستان کے ساتھ اسپن بولدک بارڈر کراسنگ پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان نے جس بارڈر پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے اس کی سرحد پاکستان کے ضلع چمن کے ساتھ لگتی ہے۔

مزیدپڑھیں: طالبان کے حاوی ہونے پر ‘ٹی ٹی پی’ کو تقویت مل سکتی ہے، وزیر خارجہ

دوسری جانب طالبان کے دعویٰ کو افغانستان میں وزارت داخلہ نے مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے حملے کو ناکام بنا دیا اور حکومتی فورسز کا کنٹرول اسپن بولدک بارڈر کراسنگ پر برقرار ہے۔

اس ضمن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں طالبان کے سفید جھنڈے ہرجگہ نمایاں ہیں۔

زمینی حقائق سے متعلق آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی متعدد ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبان جنگجو سرحدی علاقے میں پرسکون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان حکام اور طالبان عہدیداروں کی ایران میں ملاقات

طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں تاجروں اور رہائشیوں کو یقین دلایا کہ علاقے کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تاہم افغان حکام نے زور دیا کہ تاحال سرحد علاقہ ان کے زیر کںٹرول ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان طارق نے کہا کہ سرحدی علاقے کے پاس طالبان دہشت گردوں کی نقل و حرکت ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ طالبان کے نزدیک اسپن بولدک بارڈر کراسنگ ایک اہم اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے

مزیدپڑھیں: طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

مذکورہ سرحد پاکستان کے صوبے بلوچستان میں داخل ہونے کا آسان راستہ ہے۔

بابِ دوستی گیٹ پر ہر قسم کی نقل و حمل بند
اس حوالے سے چمن کے اسسٹنٹ کمشنر عارف کاکڑ نے بتایا کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ چمن بارڈر پر فرینڈشپ گیٹ بابِ دوستی کو بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باب دوستی کو ہر قسم کی نقل و حمل کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد مسلسل پیش قدمی کرنے والے افغان طالبان نے ملک کے 85فیصد حصے پر قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔

طالبان کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید کرنا ناممکن ہے لیکن مذکورہ بیان سابقہ دعوؤں کی نسبت کہیں زیادہ معلوم ہے ہے جہاں ان کا کہنا تھا کہ ملک کے 421 اضلاع اور ضلعی مراکز میں سے ایک تہائی پر وہ قبضہ کر چکے ہیں۔

Recent Posts

سٹیٹ بینک نے معیشت کے بارے میں پریشان کن خبر سنا دی

کراچی (قدرت روزنامہ )مالی سال 24-2023 میں مسلسل3 ماہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں رہنے کے…

7 mins ago

آزادی مارچ کیس: اسد قیصر کی 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف اسد قیصر…

31 mins ago

بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں گے۔۔؟ جان کر ہوش ٹھکانے آ جائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بجلی صارفین کتنے سو ارب روپے کے کیپسٹی چارجز ادا کریں…

34 mins ago

طلال چودھری وزیراعظم شہباز شریف ,بلاول بھٹو ملاقات اور بجٹ تحفظات پر بول پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ( ن) کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ…

37 mins ago

آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو خوش آئند قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل…

40 mins ago

مصطفیٰ کمال نے ملک کو قرضوں سے نجات دلانے کا نسخہ پیش کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفیٰ…

1 hour ago