نیٹ فلکس کن آئی فونز اور آئی پیڈز پر اپنی سپورٹ ختم کر رہا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فلم اور ٹی وی شوز کے معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایپل کی آئی او ایس 16 اور آئی پیڈ او ایس 16 کے لیے سپورٹ ختم کر دی ہے۔
ٹیک ویب سائٹ میک رؤمرز کے مطابق نیٹ فلکس اب آئی او ایس 16 اور اس سے نیچے کے سافٹ ویئر پر چلنے والے آئی فونز پر اپ ڈیٹس فراہم نہیں کرے گا۔ ساتھ ہی ساتھ آئی پیڈ او ایس 16 اور اس سے نچلے سافٹ ویئرز پر چلنے والے آئی پیڈز پر بھی نیٹ فلکس کی اپ دیٹس موصول نہیں ہوں گی۔
ایپل کے آئی فونز اور آئی پیڈز صارفین کے لیے نیٹ فلکس اب آئی او ایس 17 اور آئی پیڈ او ایس 17 سے اوپر کے سافٹ ویئرز استعمال کرنے والی ڈیوائسز کو سپورٹ کرے گا۔ نیٹ فلکس کی سپورٹ میں نئی اپ ڈیٹس، سافٹ ویئر کے بگ فکسز اور نئے فیچرز شامل ہوا کریں گے۔
ان تمام تفصیلات کے مطابق آئی فون ایکس، آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور اس سے پرانے تمام آئی فونز استعمال کرنے والے صارفین اپنی نیٹ فلکس ایپلی کیشن اپ ڈیٹ نہیں کر پائیں گے۔

اسی طرح آئی پیڈ پرو کی پہلی اور پانچویں جنریشن استعمال کرنے والے صارفین بھی نیٹ فلکس ایپلی کیشن اپ ڈیٹ کرنے سے قاصر ہوں گے۔
ان ڈیوائسز کو استعمال کرنے والے صارفین اب بھی نیٹ فلکس ایپ کے موجودہ ورثن استعمال کر سکیں گے جب تک اسے فرسودہ نہیں کر دیا جاتا۔ لیکن اس میں مزید کوئی خصوصیات یا بگ فکس نہیں دیے جائیں گے۔
تاہم ان پرانے ماڈلز کے مالکان اپنے ڈیوائسز کے براؤزر کے ذریعے نیٹ فلکس تک رسائی حاصل کرنے کے قابل رہیں گے۔
میک رؤمرز کے مطابق اس آنے والی تبدیلی کا حوالہ دینے والے کوڈ سٹرنگز کو نیٹ فلکس ایپ میں دیکھا گیا۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ کون سی اپ ڈیٹ اوپر بتائی گئی ایپل ڈیوائسز کے لیے نیٹ فلکس سپورٹ کو ختم کر دے گی، لیکن یہ دیکھتے ہوئے کہ کوڈ سٹرنگز تازہ ترین ورژن میں موجود ہیں، اس اپ ڈیٹ کو کافی جلد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Recent Posts

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

7 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

13 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

16 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

13 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 277 روپے 90 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت…

2 hours ago