عمران خان نے ابھینندن کو کس کے کہنے پر چھوڑا؟ فواد چوہدری نے بھید کھول دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ایک کال پر تحریک انصاف کی حکومت نے بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑ دیا۔
شاندانہ گلزار کے اس بیان کو جھٹلاتے ہوئے امریکا میں بیٹھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ آپ بالکل غلط کہہ رہی ہیں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا کیونکہ بائیڈن جنوری 2021 میں امریکی صدر بنے تھے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شہباز گل کو اس بیان پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب آپ کچھ نہ جانتے ہوں لیکن سب کچھ جاننے کا دکھاوا کرتے ہوں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔ انہوں نے طنزاً شہباز گِل کو کہا کہ اب پی ٹی آئی میں شیر افضل مروت جیسے ایک اور با صلاحیت شخص کا اضافہ ہوگیا ہے۔
علی سلمان علوی لکھتے ہیں کہ بائیڈن جنوری 2021 میں امریکا کے صدر بنے تھے جبکہ ابھینندن فروری 2019 میں پکڑا گیا تھا اور چند ہی دن بعد چھوڑ دیا گیا۔ یہ بات تو بائیڈن کو بھی پتا نہیں ہوگی کہ اس کی کال پر پاکستان نے ابھینندن کو چھوڑ دیا تھا۔
ایک صارف نے شہباز گِل کے ردِعمل پر کہا کہ شاندانہ گلزار بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں ایسا ہی ہوا تھا اب تو گھر سے بھی گواہی آ گئی ہے۔
اس سے پہلے بھی شاندانہ گلزار کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ابھینندن کی گرفتاری کے بعد جنرل باجوہ کو امریکا سے فون آیا تھا کہ بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن کو چھوڑ دیا جائے، انہیں عمران خان نے نہیں چھوڑا۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو بالاکوٹ کے گاؤں جابہ پر انڈین طیاروں کی بمباری کے ایک دن بعد لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے ہوڑاں میں پاکستان کی فضائیہ نے انڈین جیٹ گرا کر فائٹر پائلٹ وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو گرفتار کیا تھا۔
سفارتی مداخلت کے باعث ابھینندن کو تو چند دن کی قید کے بعد رہائی مل گئی تھی مگر ان کو رہا کرنے پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

10 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

28 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

56 mins ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago