اسلام آباد (قدرت روزنامہ)علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ آپ نے 22ستمبر کو لاہور جلسے میں ہر صورت شرکت کرنی ہے اور اس جلسے کو کامیاب کرنا ہے، ہم تمام خواتین بھی اس جلسے میں شامل ہوں گی۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد ان کو سمجھ ہی نہیں آرہی کہ عمران خان کو جیل میں کیسے رکھیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں اس لیے ہیں کہ جج بیل دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ 2 تو ایک متنازعہ کیس ہے، نئی نیب ترامیم کے بعد اب سوچ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو کیسے جیل میں رکھیں۔ جج کو ہدایات ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت نہ دیں۔
ہمیں سننے میں آرہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملٹری جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں، ہم پوچھ رہے ہیں کہ انہیں کیوں ملٹری کسٹڈی میں دینا چاہتے ہیں، ابھی تو ہم اور ڈاکٹرز دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی حالت کیا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ملٹری جیلوں میں ہیں ان کے حالات انتہائی مخدوش ہیں، ہمیں بھانجے سے کئی کئی ہفتے نہ ملنے دیا جاتا ہے اور نہ انہیں بولنے دیا جاتا ہے، ہم چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں آئینی تحفظ دیا جائے۔ عدالتوں پر بھروسہ کررہے ہیں، انہیں بھی چاہیے پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کریں۔
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…
اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…
نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…
شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…
پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…