ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں نمایاں کمی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔
پاکستان بھر میں 5 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 3 لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی مارکیٹ قیمت اب 6 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 7 لاکھ 25 ہزار روپے ہے جبکہ 10 کلو واٹ سیٹ اپ کی لاگت گھٹ کر 9 لاکھ 50 ہزار روپے رہ گئی ہے، اور 12 کلو واٹ کا سسٹم اب 1.1 ملین روپے ہوگئی ہے۔
15 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی قیمت 1.25 ملین روپے رکھی گئی ہے۔
یہ قیمتیں خاص طور پر ان گرڈ سسٹمز پر لاگو ہوتی ہیں، جنہیں نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے،تاہم وہ لوگ جو ہائبرڈ سسٹمز کا انتخاب کرتے ہیں اور بیٹریاں استعمال کرتے ہوئے توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں بیٹریوں کی اضافی لاگت برداشت کرنے کی ضرورت ہوگی۔
توقع ہے کہ سولر پینل کی قیمتوں میں کمی سے مزید گھرانوں اور کاروباری افراد کو قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی، علاوہ ازیں بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور روایتی بجلی پر انحصار کرنے میں مدد ملے گی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیر کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…

1 hour ago

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

2 hours ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

2 hours ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

2 hours ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

2 hours ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

3 hours ago