وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نئے معاونین کے نام سامنے آگئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے نئے معاونین خصوصی اور مشیر کے نام سامنے آگئے ہیں۔
ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مصور خان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا معاون خصوصی برائے جنگلات، نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف اور محمد سہیل آفریدی کو معاون خصوصی برائے سی اینڈ ڈبلیو مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہمایوں خان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات اور احتشام خان کو مشیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ (تقرری) ایکٹ 1989 کے سیکشن-3 کی ذیلی شق-3 کے تحت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیروں اور معاونین خصوصی کو محکمے تفویض کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر کی تعیناتی کی سمری مسترد کردی تھی۔
گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں چھٹے مشیر کی تعیناتی کی منظوری دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت وزیراعلیٰ کو 5 سے زیادہ مشیر مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
گورنر نے سمری وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بھجواتے ہوئے لکھا تھا کہ قانون کی رو سے سمری نامنظور کی جاتی ہے اور واپس بھجوائی جارہی ہے۔

Recent Posts

بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…

2 mins ago

اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…

7 mins ago

وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…

15 mins ago

پنجاب میں اسموگ کا سب سے بڑا ذمے دار کون، سرکاری رپورٹ میں سابقہ مفروضے غلط قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…

22 mins ago

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

31 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

1 hour ago