وکلاکی گمشدگی باعث تشویش ، انسانی حقوق کے کارکنوں کیخلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا گیاہے،بی وی جے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ایڈووکیٹ فدا احمد بلوچ اور ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل کی جبری گمشدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق، گزشتہ رات ایڈووکیٹ فدا احمد بلوچ کو کوئٹہ سے زبردستی لاپتہ کر دیا گیا۔ فدا احمد بلوچ کا تعلق تربت سے ہے، اور ان کے رشتہ داروں کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے انہیں گرفتاری کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔اسی طرح، ایک اور وکیل، ایڈووکیٹ صلاح الدین مینگل کو بھی گزشتہ شب ایک ویگو گاڑی میں سوار سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے زبردستی لاپتہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاست نے تعلیم یافتہ بلوچ نوجوانوں، بالخصوص سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف ایک باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ ہزاروں افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جا رہا ہے، اور ریاستی فورسز، خاص طور پر سی ٹی ڈی، انسانی حقوق کے کارکنوں کو فون کالز کے ذریعے مختلف طریقوں سے اذیت پہنچا رہی ہے۔متعدد بلوچ سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے معطل کیا گیا ہے، اور گزشتہ شب بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کے کمروں کی تلاشی لے کر انہیں ذہنی تشدد اور ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا جو انتہائی قابل مذمت عمل اور طالبات کو ہراسانی کا نشانہ بناکر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی ریاستی کوشش ہے۔ فورتھ شیڈول میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے نام شامل کرکے ان کی نشاندہی کی گئی ہے، جس سے ان کے جبری گمشدہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔بیان میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور بلوچ عوام کو زندہ رہنے، بات کرنے، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے، اور ان کی انسانی آزادی و آزادی اظہار رائے کو یقینی بنائیں۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

7 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

22 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

45 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

1 hour ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago