وفاق نے 13پولیس افسران کو بلوچستان میں تعینات کردیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے اعلان کے بعد پولیس سروس آف پاکستان کے 13افسران کو بلوچستان میں تعینات کردیا گیا ۔وفاقی حکومت کے جاری کردہ اعلامےے کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے 47ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 13افسران عاطف امیر ، سردار محمد شہریار خان، اسامہ امین چیمہ ، ذیشان علی ، رانا محمد دلاور ، شہزاد اکبر ،اختر نواز ،محمد عثمان ،اویس علی خان، رحمت اللہ، خرم مہیسراور عبداللہ احسان کو ایک سال کے لئے بلوچستان میں تعینات کردیا گیا ہے ۔حکومت بلوچستان کی جانب سے ضرورت پڑنے پر افسران کی خدمات میں توسیع بھی کی جاسکے گی ۔واضح رہے کہ صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بلوچستان میں پی ایس پی افسران کی کمی کوپورا کرنے کے لئے 47اور 48کامن کے افسران کو ایک سال کے لئے صوبے میں بھیجا جائے گا ۔

Recent Posts

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

1 min ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

8 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

25 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

32 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں…

35 mins ago

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا…

47 mins ago