ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی: روایتی حریف بھارت اور پاکستان آج مدمقابل


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ٹورنامنٹ فیورٹ ٹیم بھارت اس وقت 4میچ جیت کر ناقابل شکست ہے، جبکہ پاکستان بھی ابھی تک ٹورنامنٹ میں کوئی میچ ہارا نہیں ہے۔
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت 4میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 12پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے، جبکہ پاکستان 2 میچ جیت کر اور 2 میچ برابر ہونے کے بعد 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے 4 میچز میں 19 گول کیے اور اس کے خلاف مخالف ٹیمیں 4میچوں میں صرف 3 گول کر پائی ہیں۔ دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے 4میچز میں 11 گول کیے اور پاکستان کے خلاف مخالفین 5 گول کرپائے۔
پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر پونے ایک بجے شروع ہوگا، ایونٹ کے راؤنڈ میچز آج مکمل ہوجائیں گے اور دیگر 2سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔
ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں سیمی فائنلز 17 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔ دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کا میچ کس ٹیم کے ساتھ ہوگا۔
واضح رہے اس سے قبل بھارت 4 مرتبہ اور پاکستان 3 مرتبہ ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی جیت چکا ہے۔ ہاکی کی عالمی رینکنگ میں بھارت پانچویں اور پاکستان 16 ویں نمبر پر موجود ہے۔

Recent Posts

آرمی چیف اور ججز کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہونی چاہیے، حافظ نعیم

لاہور (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف…

1 min ago

چیک پوسٹیں ختم اور جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک…

8 mins ago

آریز احمد اور اداکارہ حبابخاری نے حاملہ ہونے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد نے سوشل…

26 mins ago

ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور تیاری ہے،میں سیاسی دباؤ نہیں لیتا،علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہماری جلسہ لاہور کی بھرپور…

32 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ لٹکا ہوا ہے، اس پر بھی جلد فیصلہ آئے گا، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں…

35 mins ago

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری، ایک اور آئی پی پی نے بجلی سستی کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ایک اورانڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسر بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی پرتیار ہوگیا…

48 mins ago