اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکلز کے استعمال سےمتعلق اجلاس ہوا جس دوران وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے جامع فنانشنل ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ کیلئے حکومت ترجیحی اقدامات اٹھا رہی ہے ، الیکٹرک وہیکلز سے ایندھن کی بچت ، ماحول میں بہتری پیدا ہو گی ۔
وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکلز کے حوالے سے جامع فنانشل ماڈل پیش کرنے اور وفاقی وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ نومبر میں ای ہیکلز پالیسی مکمل کی جائے ، اس کیلئے صوبوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت جلد از جلد کی جائے ۔
شہبازشریف نےسرکاری سکولوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ان میں موٹر سائیکلیں تقسیم کی جائیں گی جبکہ وزیراعظم نے وفاقی سرکاری اداروں میں صرف الیکٹرک بائیکس خریدنے کی ہدایت بھی کی ۔
وزیراعظم نے سی ڈی اے اسلام آباد میں بجلی پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ پر پلان ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…