اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں وزرا کی جگہ جواب دینے کے لیے 20 پارلیمانی سیکریٹریوں کا تقرر کردیا ہے۔ پارلیمانی سیکریٹری قومی اسمبلی کے وقفہ سوالات میں وزرا کی جگہ ممبران کے سوالات کے جواب دیں گے۔
وزارت پارلیمانی امور نے تقرریوں کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ان پارلیمانی سیکریٹریوں کی وزارتوں اور ڈویژنز کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ساجد مہدی کو کابینہ ڈویژن، احمد عتیق انور کو موسمیاتی تغیر، راجہ اسامہ سرور دفاعی پیداوار، میاں خان بگٹی پیٹرولیم ڈویژن، عامر طلال خان پاور ڈویژن، مس فرح ناز اکبر وزارت تعلیم، ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان وزارت خارجہ، مس صبا صادق انسانی حقوق کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
دانیال چوہدری اطلاعات و نشریات، مس کرن عمران ڈار بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، مس وجیہ قمر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، محمد عثمان اویسی وزارت ریلوے، شاہد عثمان صنعت و پیداوار، انوار الحق چوہدری کشمیر امور و گلگت بلتستان، کیسومل کھیس داس نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
مس زیب جعفر وزارت دفاع، شمشیر علی مزاری مذہبی امور، محمد اظہر خان لغاری تخفیف غربت اور گل اصغر خان کو وزارت مواصلات کا پارلیمانی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…