8 ستمبر کی شب جلسے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پراسرار گمشدگی، مبینہ حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 8ستمبر کو سنگجانی کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام کے بعد جس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے انتہائی جارحانہ تقریر کی تھی جسے ریاست کے خلاف اور اشتعال انگیز بھی قرار دیا گیا، کے بعد ان کے منظر سے غائب ہوجانے کو پراسرار گمشدگی جیسی مختلف قیاس اور خدشات کے تناظر میں بیان کیا جاتا رہا، اب پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے اس حوالے سے کئے گئے انکشاف میں ہم آہنگی نظر آتی ہے اور ظاہر ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب سیاست میں بدترین حریف اس حوالے سے ایک پیج پر دکھائی دیئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق جمعے کی صبح اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کو اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں نے ہی غائب کیا تھا اور اس وقت کسی کو کچھ معلوم نہیں تھا کہ گنڈا پور کہاں ہے لیکن سب لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ کن کے کہنے پر لوگ اٹھائے جاتے ہیں۔

اس سے قبل قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، ہم نہیں پوچھتے یہ خود ہی پوچھ لیں وہ کیا کرتے رہے ساری رات وہاں؟ گنڈا پور دو نمبر آدمی ہے اس پر بھروسہ نہ کریں۔

Recent Posts

فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام

پشاور(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ…

1 min ago

پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں…

7 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع…

13 mins ago

اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت…

19 mins ago

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن…

22 mins ago

پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین…

42 mins ago