جعلی وزرا کی علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف


لاہور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی وزراء یا تو آئین سے بلکل نابلد ہے اور یا عوام کی آنکھوں میں دھول جونکھنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ جعلی وفاقی و صوبائی وزراء کی علی امین گنڈاپور اور افغان قونصل جنرل کی ملاقات پر تنقید مضحکہ خیز ہے۔
مشیر اطلاعات کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جعلی وزراء کی خدمت میں عرض ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ غیرملکی دورے اور معاہدے بھی کر سکتے ہیں۔ جعلی وزراء یہ بھی بھول گئے کہ شہباز شریف نے بحیثیت وزیر اعلیٰ مختلف ممالک کے دورے کیا کرتے تھے۔ ان دوروں میں شہباز شریف نے تجارتی معاہدے بھی کیے اور ان میں خوب کمیشن بھی کمایا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ تنقید کرنے والے یہ بھی بتائیں کہ راج کماری مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ کتنے سفرا سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پہلے بھی غیر ملکی سفرا اور قونصل جنرلز سے ملاقاتیں کیں اور آئندہ بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی اور تجارتی روابط کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ افغان قونصل جنرل سے ملاقات میں بھی علاقائی امن اور باہمی تجارت پر بات ہوئی ہے۔

Recent Posts

امیتابھ اور جیا کی شادی خفیہ کیوں رکھی گئی، پنڈت کیوں خلاف تھا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ )بالی وڈ کی نامور جوڑی اداکار امیتابھ بچن اور جیا بچن کی…

14 mins ago

توشہ خانہ ٹو: خصوصی عدالت کا پیر کو عمران اور بشریٰ کے دلائل سننے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں 23 ستمبر کو بانی…

45 mins ago

صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا،صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

47 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس…

1 hour ago

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

1 hour ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

1 hour ago