سینیٹ اجلاس، نمبرز پورے نہ ہونے پر حکومت نے عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم موخر کردیں


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کا اجلاس چیئرمین کی زیر صدارت جاری ہے، حکومت نے نمبر پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے زیر صدارت شروع ہوا۔ حکومتی اور اپوزیشن رکنی بینچوں پر پہنچ گئے۔
سینیٹ اجلاس میں 5 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔ عدالتی اصلاحات سے متعلق آئینی ترامیم آج کے ایجنڈا میں شامل نہیں۔ سینیٹ میں آج کے وقفہ سوالات کو موخر کردیا گیا۔ قائد ایوان نے وقفہ سوالات منظور کرنے کی تحریک پیش کی۔
حکومت نے بل کی منظوری کے لیے نمبرز پورے نہ ہونے پر عدلیہ سے متعلق آئینی ترامیم پیش کرنے کا ارادہ موخر کردیا۔

Recent Posts

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام…

14 mins ago

ہمارے ایم این ایز حکومتی آفر ٹھکرا رہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر…

30 mins ago

سلمان اکرم راجہ کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے دو مقدمات میں عبوری…

32 mins ago

سانحہ دکی، کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم

دکی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے دکی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 20 کان کنوں…

35 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے ہمشیرہ نورین نیازی کی ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہمشیرہ…

42 mins ago

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

1 hour ago