مخصوص نشستوں کے کیسز میں فیصلے پر عمل نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہونگے، سپریم کورٹ کی الیکشن کمیشن کو تنبیہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے اور الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست کو تاخیری حربہ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے کیس میں فیصلہ آنے پر اس پر عمل درآمد میں دشواریوں کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی تھی۔
الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیس کا فیصلہ دینے والے آٹھ اکثریتی ججز نے وضاحتی بیان جاری کردیا جس میں انہوں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست تاخیری حربہ ہے۔
چار صفحات پر مشتمل وضاحتی بیان میں ججز نے لکھا ہے کہ انتخابی نشانہ نہ ہونے کے باعث سیاسی جماعت کا آئینی و قانونی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے اس نے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتیں، مخصوص نشستوں کے کیسز میں فیصلے پر عمل نہ ہوا تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنا نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیری حربے اختیار کرنا ہے بلکہ فیصلے پر عمل درآمد کو ناکام بنانا یا اس میں خلل ڈالنے کے مترادف ہے۔
ججز نے لکھا ہے کہ تمام نکات کی وضاحت تفصیلی فیصلے میں دی جائے گی ہم نے کیس کے مختصر فیصلے میں وضاحت کی تھی کہ انتخابی نشان ہونے یا نہ ہونے کے سبب کسی سیاسی جماعت کا آئینی یا قانونی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا۔
واضح رہے کہ مخصوص نشست کیس کے فیصلے کے بعد 39 ارکان سے متعلق فیصلے پر عمل ہوگیا تھا مگر 41 ارکان رہ گئے تھے۔
اس وضاحت میں اہم بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی دشواریوں کی سماعت نہیں کی گئی ہے اور یہ وضاحتی بیان جاری ہوا ہے، اب دیکھنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس کا تفصیلی فیصلہ کب جاری ہوگا۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمت میں کمی ، تعمیراتی شعبے کیلئے خوشخبری

قیمت مختلف برانڈز کے لحاظ سے 1,480 سے 1,530 روپے کے درمیان ہے اسلام آباد…

10 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نےٹرائل کورٹ کو 190ملین پاؤنڈ کیس کا حتمی فیصلہ سنانے…

14 mins ago

ڈیرہ مراد جمالی میں مزدوروں پردستی بم حملہ، ایک جاں بحق،4زخمی،دو کی حالت تشویشناک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ )ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے مزدوروں پر دستی بم سے حملہ…

18 mins ago

جلدی کریں، سوزوکی نے اپنی موٹر سائیکل پر شاندار آفر لگا دی

سوزوکی جی ڈی 110 ایس 25 فیصد ایڈوانس ادا کرتے ہوئے قسطوں پر حاصل کرنا…

21 mins ago

اسٹیٹ بینک نے 200 روپے کے پرائز بانڈ کی 99 ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)200 روپے کے بانڈ کا پہلا انعام ساڑھے سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا…

31 mins ago

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی رہائشگاہ پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنما اسد…

32 mins ago