حکومت کا ڈاکٹر عافیہ کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کے لیے امریکا میں الگ سے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دورہ اقوام متحدہ کے موقع پر امریکی حکام کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکڑ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے دائر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان عدالت میں پیش ہوئے اور یقین دہانی کروائی کہ وفاقی حکومت کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ حکومت کے پاس کوئی وجہ نہیں کہ وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے لیے وکیل کی جانب سے تیار کی گئی ہمدردانہ بنیادوں پر رہائی کی اپیل کے ساتھ نہ کھڑی ہو۔
عدالت نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق حکومت الگ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے رحم کی اپیل دائر کرے گی، اٹارنی جنرل کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس کے موقع پر بھی امریکی حکومت سے بات کی جائے گی،
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر بھرپور کام ہو رہا ہے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے 3 ہفتوں کا وقت درکار ہے۔
عدالت نے ہدایت کی ہے کہ کیس 18 اکتوبر 2024 کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

9 mins ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

20 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

44 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

47 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

54 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

57 mins ago